Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Phir Gumbad-e-Khizra ki fazaon mein bulalo

Phir Gumbad-e-Khizra ki fazaon mein bulalo

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
پھر گنبدِ خضرا کی فضاؤں میں بلالو سرکار! بلا کر مجھے قدموں سے لگالو قدموں سے لگا کر مجھے دیوانہ بنالو دُنیا کی محبّت کو مرے دل سے نکالو گو خوار و گنہگار ہوں جیسا ہوں تمہارا سرکار! سنبھالو مجھے سرکار سنبھالو صدقہ مجھے سرکار! نواسوں کا عطا ہو اغیار کے ٹکڑوں سے شہنشاہ بچالو یا شاہِ مدینہ! مری امداد کو آؤ آفات و بلیات کے پنجوں سے نکالو طوفان کی موجوں میں جہاز اپنا گھرا ہے سرکار! بچالو اسے سرکار! بچالو سرکار! مرے خون کا پیاسا ہوا دشمن شہزادوں کا صدقہ مجھے دشمن سے بچالو اُجڑ ہو ئی جاتی ہے مری زیست کی بستی ہو جائے گی آباد نظر لطف کی ڈالو ویران ہوا جاتا ہے خوشیوں کا گلستاں اس اُجڑے چمن پر بھی نگہ لطف کی ڈالو دم توڑنے والا ہے گناہوں کا مریض اب اے جانِ مسیحا! اسے تم آ کے بچالو مرنے کا شرف اب تو مدینے میں عطا ہو در در کی مجھے ٹھوکروں سے شاہ بچالو مدفن ہو عطا میٹھے مدینے کی گلی میں للہ پڑوسی مجھے جنت میں بنا لو کھنچے لئے جاتے ہیں جہنم کو ملائک اے شافعِ محشر پئے شیخین بچالو فرقت میں تڑپتے ہیں جو مسکین بیچارے اسباب عطا کر کے انہیں در پہ بلالو محبوبِ خدا! سر پہ اجل آ کے کھڑی ہے شیطان سے عطار کا ایمان بچالو