Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Phir Mujhe Aaqa Madine Mein Bulaya Shukriya

Phir Mujhe Aaqa Madine Mein Bulaya Shukriya

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
پھر مجھے آقا مدینے میں بلایا شکریہ پھر گنبدِ خضرا دکھایا شکریہ جس جگہ آٹھوں پہر انوار کی ہیں بارشیں ایسی نورانی فضاؤں میں بلایا شکریہ روضہِ انور کے زائر تم ہو شفیع میری بخشش کا بہانہ یوں بنایا شکریہ پھر طوافِ خانہِ کعبہ کا بخشا ہے شرف خوب آقا آبِ زم زم بھی پلایا شکریہ مجھ سے عاصی کو شرف حج کا عطا فرما دیا کس زباں سے ہو ادا تیرا خدایا شکریہ یا الہی! اپنے پیارے کی ولادت گاہ کا بیٹھے مکے میں مجھے جلوہ دکھایا شکریہ بھیک لینے کیلئے یارب حبیبِ پاک کا آستانہ ہم غریبوں کو دکھایا شکریہ پھر مدینے کی حسیں و خوبصورت وادیوں کا حسیں و دلکش منظر دکھایا شکریہ مسجدِ نبوی کے محراب اور منبر کا شاہ! دل نواز و دلکشا جلوہ دکھایا شکریہ منہ لگاتا تھا کہاں دنیا میں کوئی بھی مجھے ایسے ناکارہ نکمے کو نبھایا شکریہ آہ! تم رویا کئے اُمت کے غم میں یانبی حوصلہ ہم عاصیوں کا یوں بڑھایا شکریہ خود رہے بھوکے شکم پر پتھر باندھے اور پیار سے تم نے ہمیں کھانا کھلایا شکریہ مجھ ذلیل و خوارِ دنیا دار کی اوقات کیا! میں نثار آقا مجھے پھر بھی نبھایا شکریہ یارسول اللہ! لوگوں نے مجھے ٹھکرا دیا تھا مگر تُو نے مجھے اپنا بنایا شکریہ اس قدر لطف و عنایت اپنے نافرمان پر اپنے غم میں اپنی اُلفت میں رلایا شکریہ سنتوں کو عام کرنے کا مجھے جذبہ دیا اہلِ سُنت کا مجھے خادم بنایا شکریہ شکریہ کیونکر شہا تیرے کرم کا ہو ادا مجھ سے عاصی کو غلام اپنا بنایا شکریہ میری عزت اہل سُنت کے دلوں میں ڈال دی اور اعدا پر مرا سکہ بٹھایا شکریہ دل سے جب بھی اغثنی یارسول اللہ! کہا آفتوں سے آپ نے اُس کو بچایا شکریہ خاتمہ بالخیر ہو میرا مدینے میں اگر بال بال اُٹھے پکار اپنا، خدایا شکریہ دفن کر کے جب مرے احباب آقا چلے لحد کو جلووں سے آکر جگمگایا شکریہ پیاس ابھی بڑھنے بھی پائی تھی نہ میری حشر میں جامِ کوثر جلد رحمت سے پلایا شکریہ عیب محشر میں گھلا ہی چاہتے تھے میں شمار ڈھک کے پردہ اپنے دامن کا چھپایا شکریہ سوئے دوزخ جب ملائک مجھ کو لے کر چل دیے میں ترے صدقے مجھے آکر چھڑایا شکریہ شکریہ کیونکر ادا ہو آپ کا یامصطفیٰ ہے پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ گرچہ شیطاں ہر گھڑی ایمان کی ہے گھات میں تم نے تھاما، جب کبھی میں ڈگمگایا شکریہ دولتِ ایماں عطا کی اپنے دامن میں لیا کُفر سے ہم بنواؤں کو بچایا شکریہ دے دیا عطار کو مرشد ضیاء الدین سا اور سگِ غوث و رضا اس کو بنایا شکریہ