Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Qismat Meri Chamkaiye Aaqa

قسمت مری چمکائیے آقا

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
قسمت مری چمکائیے آقا! مجھ کو بھی در پہ بلوائیے آقا سینے میں ہو کعبہ تو بسے دل میں مدینہ، آنکھوں میں مری آپ سما جائیے آقا بے تاب ہوں بے چین ہوں دیدار کی خاطر، للہ مرے خواب میں آ جائیے آقا ہر سمت سے آفات و بلیات نے گھیرا، مجبور کی امداد کو اب آئیے آقا سکرات کا عالم ہے شہا! دم ہے لبوں پر، تشریف ہر بہانے مرے اب لائیے آقا وحشت ہے اندھیرا ہے مری قبر کے اندر، آ کر ذرا روشن اسے فرمائیے آقا مجرم کو لئے جاتے ہیں اب سوئے جہنم، للہ! شفاعت مری فرمائیے آقا عطار پہ یا شاہِ مدینہ ہو عنایت، ویرانہِ دل آ کے بسا جائیے آقا