Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Raza par Rab ki raazi hain hum bhikari hain

رضا پر رب کی راضی ہیں ہم بھکاری ہیں

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
رضا پر رب کی راضی ہیں ہم بھکاری ہیں ہماری آخرت بہتر بنا دو یا رسول اللہ گناہوں سے میں توبہ کر رہا ہوں تم شاہد مجھے اپنے خدا سے بخشوا دو یا رسول اللہ مجھے سکرات میں کلمہ پڑھا کر میٹھی نیند کرم سے اپنے قدموں میں سلا دو یا رسول اللہ تمہاری یاد میں ہر دم تڑپتا ہی رہوں آقا! مرے سینے میں عشق ایسا رچا دو یا رسول اللہ مجھے اذنِ مدینہ دو تمہیں صدقہ نواسوں کا دکھا دو گنبدِ خضرا دکھا دو یا رسول اللہ مری تاریک راتیں جگمگا دو از پئے شیخین مجھے تم جلوہ زیبا دکھا دو یا رسول اللہ شہاعطار کا پیارا ہے یہ مشتاق عطاری یہی مردہ اسے تم بھی سنا دو یا رسول اللہ اندھیری قبر میں عطار پر اب خوف طاری ہے پئے قطبِ مدینہ جگمگا دو یا رسول اللہ