Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Roshan Hai Do Aalam Mein Mah-e-Roo-e-Muhammad

روشن ہے دو عالم میں مہِ روئے محمد

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
روشن ہے دو عالم میں مہِ روئے محمد کونین ہے عکسِ رُخِ نیکوئے محمد تاباں ہے ہر اک شے میں رُخِ پاک کا جلوہ ہر گل سے چلی آتی ہے خوشبوئے محمد ظاہر یہ ہوا آیتِ اللہ رَمی سے ہے قوتِ حق طاقتِ بازوئے محمد جب نائب و محبوبِ خدا آپ ہی ٹھہرے پھر کیوں نہ ہو ہر چیز پہ قابوئے محمد کعبے کی طرف کوئی نہ سر اپنا جھکاتا جھکتا نہ اگر وہ سوئے ابروئے محمد مخلوق ہے جویائے رضا مندیِ خالق اللہ تعالیٰ ہے رضا جوئے محمد دیتی ہے دُعاؤں سے تو ایذاؤں کا بدلہ کیا خوب ہے عادت تری اے خوئے محمد