حضرت سیدنا اسید بن ابی اناس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: مدینے کے تاجدار، شہنشاہِ عالی وقار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بار میرے چہرے اور سینے پر اپنا دستِ پُر انوار پھیر دیا، اس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ میں جب بھی کسی اندھیرے گھر میں داخل ہوتا وہ روشن ہو جاتا۔
(الخصائص الکبریٰ، ج ۲، ص ۴۲ و تاریخ دمشق، ج ۲۰، ص ۲۱)