Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Sahib-e-Izzat-o-Jalal Aaqa

Sahib-e-Izzat-o-Jalal Aaqa

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
صاحبِ عزت و جلال آقا تو ہے با عظمت و کمال آقا ہر صفت تیری لازوال آقا بایقیں تو ہے بے مثال آقا میں ہوں بد خُلق و بد خصال آقا تم ہو خوش خُلق و خوش مقال آقا رنج و غم نے کیا نڈھال آقا آقا آقا مجھے سنبھال آقا میں ہوں بے روپ بے جمال آقا کچھ نہیں ڈھنگ اور کمال آقا تری رحمت ہی سے ملی عزت خاک مجھ میں ہے کچھ کمال آقا قتل کرنے عدو چڑھا آیا تھا بچ گیا ہوں بال بال آقا تیرے ہوتے ہوئے مرا اب کیوں کوئی بیکار کرے گا بال آقا ٹھوکریں در بدر کی کیوں کھاؤں تیرے دم سے ہوں مالا مال آقا حق کے پیارے ہیں آپ اور پیارا آپ کا رب ذوالجلال آقا سب حسینوں سے بایقیں بڑھ کر حُسن تیرا ترا جمال آقا تم نے ہی سر بلندیاں بخشیں مجھ میں کچھ بھی نہ تھا کمال آقا بد خصائل نکال کر سرور دو بنا مجھ کو خوش خصال آقا اپنے غم میں رلائیے ہر دم از پئے حضرتِ بلال آقا میرا سینہ مدینہ بن جائے از پئے ربِ ذوالجلال آقا آپ نے صرف اپنی رحمت سے بخشی عزت دیا جلال آقا گندے گندے وساوس آتے ہیں میرے دل سے انہیں نکال آقا یادِ طیبہ میں گم رہوں ہر دم تیرا ہر دم رہے خیال آقا اہلِ اسلام غالب آئیں اور کافروں کو لگے زوال آقا کاش! اِس سال میں مدینے میں دیکھوں رمضان کا ہلال آقا حُسنِ اخلاق اور نرمی دو دور ہو خُوئے اشتعال آقا سبز گنبد کے سائے میں میرا کاش! ہو جائے انتقال آقا لڑکھڑائے مرے قدم جب بھی تم نے بڑھ کر لیا سنبھال آقا اس مرض سے بھی تم شفا دے دو جھڑتے رہتے ہیں میرے بال آقا لب کھلیں گُل جھڑیں فضا مہکے تم پہ قرباں میں، خوش مقال آقا کاش! عطار کا ہو طیبہ میں تیرے جلووں میں انتقال آقا