Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Sawal: Namaz ki talqeen se mutaliq ek nazm cassette mein suni jati hai, us mein be-namazi ki muzammat mein parhe jane wale is she'r ke bare mein hukm-e-shar'i kya hai?
سوال: نماز کی تلقین سے مُتعلق ایک نظم کیسٹ میں سنی جاتی ہے، اُس میں بے نمازی کی مُذمت میں پڑھے جانے والے اس شعر کے بارے میں حکمِ شرعی کیا ہے؟
”جب روزِ حشر تخت پہ بیٹھے گا کبریا“ کہنا کیسا؟
جب روزِ حشر تخت پہ بیٹھے گا کبریا اُس وقت کیا کہو گے تمہیں آئے گی حیا
شرم و حیا سے اُس گھڑی سر کو جھکاؤ گے جنت تو کیا ملے گی جہنم میں جاؤ گے
جواب: ”جب روزِ حشر تخت پہ بیٹھے گا کبریا“ یہ الفاظ کفریہ ہیں۔ فقہائے کرام رحمہم اللہ السلام فرماتے ہیں: جو کہے: اللہ عَزَّوَجَلَّ انصاف کے لئے بیٹھایا کھڑا ہو گیا اُس پر حکمِ کفر ہے۔ (فتاویٰ تاتار خانیہ ج ۵ ص ٤٦٦) اس مصرع کو اگر یوں پڑھ لیں تو شعر دُرست ہو جائے گا: ”تم کو بروزِ حشر جو پوچھے گا کبریا“ (کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ص ٢٤٢ مکتبۃ المدینہ)