نبی کی نیند پر اس نے نمازِ عصر قرباں کی
جو حاضر کر چکا تھا اس سے پہلے جان کا ہدیہ
نہ کیونکر لوٹا اس کے لیے ڈوبا ہوا سورج
کہ جب اس چاند کے پہلو میں اک سورج کا تھا جلوہ
تعالیٰ اللہ تری شوکت تری صولت کا کیا کہنا
کہ خطبہ پڑھ رہا ہے آج تک خیبر کا ہر ذرہ
مسلمانو رسول اللہ کی اُلفت اگر چاہو
کرو ۱ اس کی غلامی جس کا ہر مومن ہوا بندہ
ہو چشتی قادری یا نقشبندی سہروردی ہو
ملا سب کو ولایت کا انہی کے ہاتھ سے ٹکڑا
ہے ۲ صدقہ میل پھر اس پاک ستھرے کوروا کیوں ہو
کہ دنیا کھا رہی ہے جس کی آلِ پاک کا صدقہ
علی مشکلکشا ہیں سب کے سالک کا سہارا ہیں
ہر اک محتاج ان کا ہو جواں بوڑھا ہو یا بچہ