Home/Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi/Shah-e-Arsh-e-Aala Salam-un-Alaikum

شہِ عرشِ اعلیٰ سلام علیکم

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
شہِ عرشِ اعلیٰ سلام علیکم حبیبِ خدایا سلام علیکم مرے ماہِ طیبہ سلام علیکم شہنشاہِ بطحا سلام علیکم خبر جن کے آنے کی تھی مدتوں سے ہوا جلوہ فرما سلام علیکم جو تشریف لائے وہ سلطانِ عالم تو کعبہ پکارا سلام علیکم دو عالم کا آقا و مولیٰ بنا کر تمہیں حق نے بھیجا سلام علیکم یہ آواز ہر سمت سے آ رہی ہے شہِ دین و دنیا سلام علیکم تمنا ہے اپنی مدینے پہنچ کر کہوں پیشِ روضہ سلام علیکم دعا ہے کہ جب وقت ہو جانکنی کا ہو لب پر وظیفہ سلام علیکم جمیل اپنے آقا شفیعِ اُمم پر پڑھے جا ہمیشہ سلام علیکم