Home/Mustafa Raza Khan Qadri/Shah Wala Mujhe Tayyaba Bula Lo

شاہ والا مجھے طیبہ بلا لو

Written by Mustafa Raza Khan Qadri

100%
شاہ والا مجھے طیبہ بلا لو طیبہ بلا لو مجھے طیبہ بلا لو ڈیوڑھی کا اپنی کتا بنا لو قدموں سے اپنے مجھے کو لگا لو صدقے میں صدقے میں صدقے بلا لو فرقت کے مارے کو پیارے جلا لو پیارے جلالو مجھے پیارے جلالو مولیٰ جلالو مجھے آقا جلالو دنیا کے جھگڑوں سے یکسر چھڑا کر غیروں کی اُلفت کو دل سے مٹا کر شاہ والا مجھے اپنا بنا لو اپنا بنا لو مجھے اپنا بنا لو نیکوں کے صدقے میں ہم سے بدوں کو زار و نزار و مصیبت زدوں کو مولیٰ نبھالو مرے مولیٰ نبھالو ہاں ہاں نبھالو مرے مولیٰ نبھالو ہوتے ہو تم کیوں مایوس و مضطر کس واسطے ہو حیران و ششدر دکھ درد والو سنو دکھ درد والو طیبہ سے ہر ایک اپنی دوا لو دارالشفائے طیبہ میں آؤ جو مانگو فوراً منہ مانگی پاؤ اندوہ و غم سب اپنے مٹا لو رنج و الم سب دل سے نکالو آنکھوں میں آؤ دل میں سماؤ پردہ اٹھاؤ جلوہ دکھاؤ حسرت زدہ کی پیارے دعا لو حسرت نکالو مری حسرت نکالو باد مخالف تیز آ رہی ہے کشتی ہماری چکرا رہی ہے منجدھار میں ہے مولیٰ بچالو پیارے بچالو مجھے شاہا بچالو ڈولت ہے نیا موری بھنور میں مولیٰ تراؤ ایکے نجر میں موری گھبریا مورے پیا لو مو کو بچالو پیا مو کو بچالو تائب ہوں نجدی آئب ہوں نجدی اور یہ نہ ہو تو خائب ہوں نجدی غائب ہوں نجدی مولیٰ نکالو جلدی نکالو انہیں جلدی نکالو یہ نوری مضطر تیرا ثناگر اور اس کا گھر بھر ہو حاضر در اپنے گداگر کو در پر بلا لو امن و اماں سے ہمیں سرور بلا لو