Home/Imam Ahmad Raza Khan Qadri/Shajra-e-Aliya Hazraat-e-Aliya Qadriya Barkatiya

Shajra-e-Aliya Hazraat-e-Aliya Qadriya Barkatiya

Written by Imam Ahmad Raza Khan Qadri

100%
یا الٰہی رحم فرما مصطفٰے کے واسطے یارسول اللہ کرم کیجے خدا کے واسطے مشکلیں حل کر شہِ مشکل کشا کے واسطے کر بلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے سیّدِ سجّاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھے علمِ حق دے باقرِ علمِ ہُدیٰ کے واسطے صدقِ صادق کا تصدق صادق الاسلام کر بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے بہرِ معروف و سری معروف دے بے خود سری جندِ حق میں گن جنیدِ با صفا کے واسطے بہرِ شبلی شیرِ حق دنیا کے کتوں سے بچا ایک کا رکھ عبدِ واحد بے ریا کے واسطے بوالفرح کا صدقہ کر غم کو فرح دے حسن و سعد بولحسن اور بوسعیدِ سعد زا کے واسطے قادری کر قادری رکھ قادریوں میں اُٹھا قدِر عبدالقادرِ قدرت نما کے واسطے اَحْسَن اللہ لَہُمْ رِزْقًا سے دے رزقِ حسن بندۂ رزّاقِ تاجُ الاصفیا کے واسطے نصرِ ابی صالح کا صدقہ صالح و منصور رکھ دے حیاتِ دیں مُحیّ جاں فزا کے واسطے طورِ عرفان و عُلو و حمد و حسن و بہا دے علیٰ موسیٰ حسن احمد بہا کے واسطے بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گلزار کر بھیک دے داتا بھکاری بادشاہ کے واسطے خانۂ دل کو ضیا دے روئے ایماں کو جمال شہِ ضیاء مولیٰ جمالِ اولیا کے واسطے دے محمد کے لئے روزی کر احمد کے لئے خوانِ فضل اللہ سے حصہ گدا کے واسطے دین و دنیا کے مجھے برکات دے برکات سے عشقِ حق دے عشقیِ عشقِ انتما کے واسطے حُبِّ اہلِ بیت دے آلِ محمد کے لئے کر شہیدِ عشق حمزہ پیشوا کے واسطے دل کو اچھا تن کو ستھرا جان کو پُر نور کر اچھے پیارے شمس دیں بدرُ العلیٰ کے واسطے دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے صدقہ اُن اعیاں کا دے چھ عین عزم و عمل عفو و عرفاں عافیت احمد رضا کے واسطے