Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Sharaf de hajj ka mujhe mere Kibriya ya Rab

Sharaf de hajj ka mujhe mere Kibriya ya Rab

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
شرف دے حج کا مجھے میرے کبریا یارب! روانہ سوئے مدینہ ہو قافلہ یارب! دکھا دے ایک جھلک سبز سبز گنبد کی بس اُن کے جلووں میں آجائے پھر قضا یارب! مدینے جائیں پھر آئیں دوبارہ پھر جائیں اسی میں عمر گزر جائے یا خدا یارب! مرا ہو گنبدِ خضریٰ کی ٹھنڈی چھاؤں میں رسولِ پاک کے قدموں میں خاتمہ یارب! بِوقتِ نَزع سلامت رہے مرا ایماں مجھے نصیب ہو توبہ ہے التجا یارب! جو ”دیں کا کام“ کریں دل لگا کے یا اللہ انہیں ہو خواب میں دیدارِ مصطفٰے یارب! تری مَحَبَّت اُتر جائے میری نَس نَس میں پئے رضا ہو عطا عشقِ مصطفیٰ یارب زمانے بھر میں مچا دیں گے دھوم سنت کی اگر کرم نے ترے ساتھ دیدیا یارب نماز و روزہ و حج و زکوٰۃ کی توفیق عطا ہو اُمتِ محبوب کو سدا یارب جوابِ قبر میں مُنکر نکیر کو دوں گا ترے کرم سے اگر حوصلہ ملا یارب بروزِ حشر چھلکتا سا جامِ کوثر کا بدستِ ساقیِ کوثر ہمیں پلا یارب بقیعِ پاک میں عطار دفن ہو جائے برائے غوث و رضا از پئے ضیا یارب