Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Shukriya Aap Ka Baghdad Bulaya Ya Ghaus

Shukriya Aap Ka Baghdad Bulaya Ya Ghaus

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
شکریہ آپ کا بغداد بلایا یا غوث مجھ گنہگار کو مہمان بنایا یا غوث مرتبہ یوں ترا خالق نے بڑھایا یا غوث اولیا کا تجھے سلطان بنایا یا غوث یادِ طیبہ سے بسا دیجے سینہ میرا عرض یہ شہرِ کراچی سے ہوں لایا یا غوث میں نکما تو کسی کام کے قابل ہی نہ تھا مجھ سے بے کار کو تم نے ہی نبھایا یا غوث قابلِ رشک ہے واللہ وہ قسمت والا تو نے سُنتا جسے اپنا ہے بنایا یا غوث قلبِ مُردہ کو بھی ٹھوکر سے جلا دو مُرشِد بالیقیں تم نے تو مُردوں کو جلایا یا غوث آفتوں میں ہوں گرفتار مدد کو آؤ آہ! دنیا کے غموں نے ہے ستایا یا غوث لا تخف حشر میں کہتے ہوئے آ جانا تم جیسے دنیا میں یہ ارشاد سنایا یا غوث تیرے دامن سے لپٹ کر میں مچل جاؤں گا مجھ کو جس دم سرِ محشر نظر آیا یا غوث میں جہنم میں نہ آب جاؤں گا ان شاء اللہ رہنما تم کو جو میں نے ہے بنایا یا غوث شاہِ بغداد! ہو عطار پہ نظرِ رحمت! خالی کاسہ لئے ہے دُور سے آیا یا غوث