صورت مت بھولنا پیا ہماری
تمری ہی اِک آس ہے ہم تمے واری
پی نگری کی پہلی منزل سیکھیں چھوڑی ساتھی
اس گھونگھٹ کی لاج ہے اب تو پیا تمہارے ہاتھ
فن عروض کے اعتبار سے یہ مصرع غیر موزون ہے اور تمام دستیاب نسخوں میں اسی طرح ہے۔ وَاللہ اَعْلَم بالصَّواب۔
آخرت کی پہلی منزل قبر ہے وہاں ہی سب نے ساتھ چھوڑ دیا تو آگے کیا کام آویں گے آقا ان عیبوں کو تم ہی چھپانا۔ (دیوان سالک کے نسخوں میں اس بیت کے دونوں مصرعے یوں ہیں:
پی نگری کی پہلی منزل سیکھیں چھوڑی ساتھی
اس گھونگھٹ کی لاج ہے اب پیا تمہارے ہاتھ
فن عروض کے اعتبار سے یہ دونوں غیر موزون ہیں جس کی وجہ یقیناً کتابت کی غلطی ہے، لہذا ہم سے جو صحیح ہو سکی اس کے مطابق ان دونوں مصرعوں کو اوپر کلام میں لکھا گیا ہے۔ -المدینۃ العلمیۃ)
کھیل کود میں عمر گنوائی سو کائے دن رین
جب پی گھر سے آئی پلکیاں ٹپ ٹپ ٹپکت نین
سیس پہ گٹھڑی ڈگر کیٹیلی گھائل مورے پاؤں
پیارے تم ہی سنبھالیو جب ڈگمگ میں ہوجاؤں
تم کچھ کر پا کرو تو سالک بُرا بھلا بن جائے
کھوٹا کھرا نہ دیکھے پارس کُن کندن سبھی بنائے
تیل جو نِبڑے بتی بجرے دیا میرا بڑھ جائے
سانچے سورج جوت تمہاری سالک پہ پڑ جائے