Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Sultan-e-Awliya ko hamara salam ho

سلطانِ اولیا کو ہمارا سلام ہو

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
سلطانِ اولیا کو ہمارا سلام ہو جیلانی کے پیشوا کو ہمارا سلام ہو پیارے حسنِ حسین کے لاڈلے محبوبِ مصطفےٰ کو ہمارا سلام ہو وہ غوث جس کے خوف سے جنات کانپ اٹھیں اُس دافعِ بلا کو ہمارا سلام ہو چھوڑا ہے ماں کا دودھ بھی ماہِ صیام میں سرتاجِ اتقیاء کو ہمارا سلام ہو سب اولیا کی گردنیں زیرِ قدم ہیں سردارِ اصفیاء کو ہمارا سلام ہو دل کی جو بات جان لے روشن ضمیر ہے اُس مردِ با صفا کو ہمارا سلام ہو بھٹکے ہوؤں کو راستہ سیدھا دکھا دیا عالم کے رہنما کو ہمارا سلام ہو گرتے سنبھال لیں، ڈوبتی کشتیاں ترائیں غمخوارِ غم زدہ کو ہمارا سلام ہو پوری مراد جو کرے اور جھولیاں بھرے اُس مخزنِ عطا کو ہمارا سلام ہو اذنِ خدائے پاک سے مُردے جلائے جو اُس مظہرِ خدا کو ہمارا سلام ہو کہہ کر ”لَا تَخَف“ ہمیں بے خوف کر دیا اُس رحمتِ خدا کو ہمارا سلام ہو پڑھتے رہو مدام یہ عطارؔ قادری سلطانِ اولیا کو ہمارا سلام ہو