Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Sunniyon ke dil mein hai izzat "Waqar-ud-Din" ki

Sunniyon ke dil mein hai izzat "Waqar-ud-Din" ki

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
سُنیوں کے دل میں ہے عِزّت "وَقارُ الدِّین" کی آج بھی مَمنون ہے مِلّت "وَقارُ الدِّین" کی آپ عَلامہ و مُفتی اور تھے شیخُ الحدیث آج بھی ہے قلب میں عَظمت "وَقارُ الدِّین" کی صِرف عالِم ہی نہیں تھے آپ عالِم گر بھی تھے مرحبا تھی خوب عِلمیت "وَقارُ الدِّین" کی بے عَدَد عُلما نے زانوئے تلمّذ تہِ کئے کیا بیاں ہو شانِ عِلمیت "وَقارُ الدِّین" کی اِن شاء اللہ کام آئے گی مجھے روزِ جزا قَدر دانی عِلم کی اُلفت "وَقارُ الدِّین" کی اِن شاء اللہ وہ بروزِ حشر بخشا جائے گا جس کو حاصل ہو گئی نسبت "وَقارُ الدِّین" کی وہ مُجَسَّم عاجِزی تھے اور سراپا سادگی اس لئے تو دِل میں ہے پَیت "وَقارُ الدِّین" کی چارپائی اور تکیہ اور لوٹا جائے نماز تھی سراپا سادہ ہی طینت "وَقارُ الدِّین" کی چارپائی پر وہ ہوتے اور ہم بھی رُوبرو یاد آتی ہے ہمیں صُحبت "وَقارُ الدِّین" کی آئے دن خِدمت میں آ کر ہم مسائل پوچھتے یاد آتی ہے ہمیں صُحبت "وَقارُ الدِّین" کی نُکتہ دانی، مُوشگافی اور گُل افشانیاں یاد آتی ہے ہمیں صُحبت "وَقارُ الدِّین" کی خندہ پیشانی تبسُّم ریز میٹھی گفتگو یاد آتی ہے ہمیں صُحبت "وَقارُ الدِّین" کی ان کو سینے سے لگایا مصطفٰے نے خواب میں قابلِ صد رشک ہے قسمت ”وقارُ الدِّین“ کی بندۂ بدکار ہوں! افسوس میں بیکار ہوں کچھ نہ مجھ سے ہوسکی خدمت ”وقارُ الدِّین“ کی سب مُریدوں کے لئے سارے مُحبوں کے لئے سانحہ جاں سوز تھا رِحلت ”وقارُ الدِّین“ کی