Home/Allama Hasan Raza Khan/Tamheed-e-Zikr-e-Meraj-e-Shareef

تمہیدِ ذکرِ معراجِ شریف

Written by Allama Hasan Raza Khan

100%
ساقی کچھ اپنے بادہ کشوں کی خبر بھی ہے ہم بیکسوں کے حال پہ تجھ کو نظر بھی ہے جوشِ عطش بھی شدتِ سوزِ جگر بھی ہے کچھ تلخ کامیوں میں کچھ دردِ سر بھی ہے ایسا عطا ہو جامِ شرابِ ظہور کا جس کے خمار میں بھی مزہ ہو سرور کا اب دیر کیا ہے بادہ عرفاں قوام دے ٹھنڈک پڑے کلیجہ میں جس سے وہ جام دے تازہ ہو روح پیاس مجھے لطفِ تام دے یہ تشنہ کام تجھ کو دعائیں مدام دے اٹھیں سرور آئیں مزے جھوم جھوم کر ہو جاؤں بے خبر لبِ ساغر کو چوم کر ہر ہر گلی ہے مشرق خورشید نور سے لپٹی ہے ہر نگاہ تجلی طور سے روہت ہے سب کے منہ پہ دلوں کے سرور سے مردے ہیں بے قرار حجابِ قبور سے ماہِ عرب کے جلوے جو اونچے نکل گئے خورشید و ماہتاب مقابل سے ٹل گئے ہر سمت سے بہار نوا خوانیوں میں ہے نیسانِ جود رب گہر افشانیوں میں ہے چشمِ کلیم جلوے کے قربانیوں میں ہے غل آمدِ حضور کا روحانیوں میں ہے اک دھوم ہے حبیب کو مہماں بلاتے ہیں بہرِ براق خُلد کو جبریل جاتے ہیں