نقشہ نویسِ بریلوی
مدحت سرور دیں میرے محب نے لکھی
بالیقیں گلشنِ فردوس کی ہوگی یہ سبیل
واہ واہ کہہ کے رضا نے یہ لکھا طبع کا سن
چمنِ نعت کا گلدستہ ہے دیوانِ جمیل
۱۳۳۲ھ ۱۳۲۱ھ
أیضاً
یہ گلدستہِ نعت کیسا چھپا ہے
کہ خوشبو سے جس کی معطر زمن ہے
ثنائے نبی مدحتِ غوثِ اعظم
کہیں ہے گلاب اور کہیں یاسمن ہے