ترجیع بند

Written by Maulana Muhammad Jamil-ur-Rehman Razvi

100%
نہ کیونکر مدینے پہ مکہ ہو قرباں کہ ہیں جلوہ گر اُس میں محبوبِ یزداں برستے ہیں ہر وقت انوارِ سُبچاں ہے ہر ایک گوشہ وہاں کا گلستاں عجب دل گُشا ہیں مدینے کی گلیاں مُعطّر ہیں یوں جیسے پھولوں کی کلیاں سَرِ طور پر تھے جو جلوے نمایاں ہیں انوار وہ ہی یہاں پر درخشاں جنابِ کلیم آ کے دیکھیں اگر یاں کہیں غش میں آ کر کہ یا رب تری شاں عجب دل گُشا ہیں مدینے کی گلیاں مُعطّر ہیں یوں جیسے پھولوں کی کلیاں