توبہ کی توفیق

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
مجھے دیدے ایمان پر استقامت، پئے سیدِ محتشم یا الہی مرے سر پہ عصیاں کا بارِ آہ مولیٰ! بڑھا جاتا ہے دم بدم یا الہی زمیں بوجھ سے میرے پھٹتی نہیں ہے، یہ تیرا ہی تو ہے کرم یا الہی حقوقِ العباد! آہ! ہوگا مرا کیا! کرم مجھ پہ کر دے کرم یا الہی بڑی کوششیں کی گنہ چھوڑنے کی، رہے آہ! ناکام ہم یا الہی مجھے سچی توبہ کی توفیق دیدے، پئے تاجدارِ حرم یا الہی جو ناراض تُو ہو گیا تو کہیں کا، رہوں گا نہ تیری قسم یا الہی مجھے نارِ دوزخ سے ڈر لگ رہا ہے، ہو مجھ ناتواں پر کرم یا الہی سدا کیلئے ہو جا راضی خدایا، ہمیشہ ہو لطف و کرم یا الہی خدایا بُرے خاتمے سے بچانا، پڑھوں کلمہ جب نکلے دم یا الہی گناہوں سے بھر پور نامہ ہے میرا، مجھے بخش دے کر کرم یا الہی ٹلیں میرے اعمالِ میزاں پہ جس دم، پڑے اک بھی نیکی نہ کم یا الہی میں تھا لائقِ نارِ دوزخ خدایا، دی جنت ہے کتنا کرم یا الہی