Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Tera Shukriya Tajdar-e-Madina

ترا شکریہ تاجدارِ مدینہ

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
ترا شکریہ تاجدارِ مدینہ مجھے پھر دکھایا دیارِ مدینہ حسیں پتا پتا حسیں ڈالی ڈالی حسیں سب کا سب لالہ زارِ مدینہ خدا! دل سے دنیا کی اُلفت مٹا دے تُو دے اُلفتِ تاجدارِ مدینہ بھلا دے چمن کے نظاروں کو بیشک ہے ایسا حسیں ریگزارِ مدینہ میں رضوانِ جنت کو تحفے میں دونگا عطا کیجئے چند خارِ مدینہ مدینے میں گھر سب کے غمخوار کا ہے جبی تو سبھی ہیں نثارِ مدینہ تُجھے واسطہ یا خدا مصطفیٰ کا بنا دے مجھے دل فگارِ مدینہ اگر ہو یقیں زخم بھر جائیں گے سب لگا لو ذرا سا غبارِ مدینہ تڑپتے ہیں جو ہجر و فرقت میں آقا دکھا دو انہیں بھی بہارِ مدینہ اِدھر سے اُدھر کیوں بھٹکتا پھروں میں مقدر سے ہوں ریزہ خوارِ مدینہ مدینے میں مرنے کا مجھ کو شرف دو کرم یا نبی تاجدارِ مدینہ دو عطّارؔ کو اشکبار آنکھ آقا پئے غوثِ شہِ یارِ مدینہ