Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Thandi Thandi Hawa Haram Ki Hai

Thandi Thandi Hawa Haram Ki Hai

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا حرم کی ہے بارش اللہ کے کرم کی ہے آمنہ کے مکاں پہ روز و شب بارش اللہ کے کرم کی ہے جو حرم کا ادب کریں اُن پر بارش اللہ کے کرم کی ہے نوری چادر تنی ہے کعبے پر بارش اللہ کے کرم کی ہے مُلْتَزَم اور بئیرِ زَم زَم پر بارش اللہ کے کرم کی ہے باب و میزاب و حجرِ اَسود پر بارش اللہ کے کرم کی ہے مستجار اور رُکنِ شامی پر بارش اللہ کے کرم کی ہے کیسا رُکنِ عراقی ہے نکھرا بارش اللہ کے کرم کی ہے مُسْتَجاب و حطیم پر بے شک بارش اللہ کے کرم کی ہے رحمتیں ہیں مطاف پر بھی اور بارش اللہ کے کرم کی ہے پاک گھر کے طواف والوں پر بارش اللہ کے کرم کی ہے مکۂ پاک پر مدینے پر بارش اللہ کے کرم کی ہے سبز گنبد پہ رحمتیں ہیں اور بارش اللہ کے کرم کی ہے کعبۂ پاک پر مناروں پر بارش اللہ کے کرم کی ہے ان کے محراب اور منبر پر بارش اللہ کے کرم کی ہے یا الہیٰ! غمِ مدینہ دے التجا مصطفےٰ کے غم کی ہے قلبِ مُضطر کی لاج رکھ مولیٰ یہ صدا میری چشمِ نم کی ہے جو نظر آ رہی ہے ہر جانب سب بہار اُن کے دمِ قدم کی ہے میرے مولیٰ غمِ مدینہ ہی آبرو میری چشمِ نم کی ہے سوزشِ سینہ و جگر دے دے آرزو مجھ کو چشمِ نم کی ہے خُوں رُلائے سدا تری اُلفت آرزو ایسی چشمِ نم کی ہے آفتوں سے بچالے یا اللہ مجھ پہ یلغار رنج و غم کی ہے بگڑی تقدیر ابھی سنور جائے دیر اک جُنبشِ قلم کی ہے قافلوں میں سفر کرو یارو! باقیاتِ راہ یہ ارم کی ہے سارے اپناؤ مدنی انعامات گر تمہیں آرزو ارم کی ہے لائقِ نار ہیں مرے اعمال التجا یا خدا کرم کی ہے اپنی اُمت کی مغفرت ہو جائے آرزو شافعِ اُمم کی ہے بخش دے اب تو مجھ کو یا اللہ یہ دعا تجھ سے چشمِ نم کی ہے دے دے قفلِ مدینہ یا اللہ ہو کرم التجا کرم کی ہے کاش! ہر سال حج کرے عطّار عرض بدکار پر کرم کی ہے