Home/Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi/Tu Rabb Hai Mera Main Banda Tera

تورب ہے مرا میں بندہ ترا

Written by Mufti Ahmad Yar Khan Naeemi

100%
تورب ہے مرا میں بندہ ترا سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ اے خالق و مالک ربِ اعلیٰ سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ ہم مانگتے ہیں تو مُعطی ہے ہم بندے ہیں تو مولیٰ ہے محتاج ترا ہر شاہ و گدا سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ ہم جرم کریں تو عفو کرے ہم قہر کریں تو مہر کرے گھیرے ہے جہاں کو فضل ترا سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ تو والی ہے ہر بیکس کا تو حامی ہے ہر بے بس کا ہر اک کے لیے در تیرا کھلا سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ رازق ہے مور و مگس کا تو غفار ہے نیک و بد کا تو ہے سب پر تیری جود و عطا سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ ہم عیبی ہیں ستار ہے تو ہم مجرم ہیں غفار ہے تو بدکاروں پر بھی ایسی عطا سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ ترے عشق میں روئے مرغ سحر ترا نام ہے مرہمِ زخمِ جگر ترے نام پہ میری جان فدا سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ یہ سالکؔ مجرم آیا ہے اور خالی جھولی لایا ہے دے صدقہ رحمتِ عالم کا سُبْحَانَ اللہ سُبْحَانَ اللہ