Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Tumhara karam Ya Habib-e-Khuda hai

Tumhara karam Ya Habib-e-Khuda hai

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
تمہارا کرم یاحبیبِ خدا ہے، مدینے کی جانب چلا قافلہ ہے میں راہِ مدینہ کے قربان جاؤں، کہ اس میں سُرور اور مزہ ہی مزہ ہے مدینے میں ”قفلِ مدینہ“ لگاؤں، کرم آپ کیجے ارادہ مرا ہے عبادت سے خالی ہے اعمال نامہ، سوا آنسوؤں کے مرے پاس کیا ہے نہ کیوں تم پہ اترائے مجرم تمہارا، یہاں تو عدو بھی اماں پا رہا ہے نہیں جانتا یہ مدینے کے آداب، یہ تیرا بھلا یا بُرا ہے مجھے دیجئے اشکبار آنکھ آقا، یہ دل سخت، پتھر سے بھی ہو گیا ہے پلا دے چھلکتا ہوا جامِ الفت، نظر تیری جانب لگی ساقیا ہے مدد کیلئے ناخدا آئیے اب، سفینہ ہمارا بھنور میں پھنسا ہے شہِ قافلے کے سبھی زائروں نے، مرے ساتھ عہدِ وفا کر لیا ہے تمہیں لاج عہدِ وفا کی رکھو گے، کہ ابلیسِ مردود پیچھے لگا ہے شفاعت کی خیرات لینے کو عطار، لئے قافلہ عنقریب آ رہا ہے مصطفٰے نے ہمارے عیبوں پر پردہ دامن کا ڈال رکھا ہے شکر یہ تم نے آل کا صدقہ میری جھولی میں ڈال رکھا ہے "چل مدینہ" کی بھیک مل جائے عاشقوں نے سوال رکھا ہے دید و زادِ سفر مدینے کا سائلوں نے سوال رکھا ہے دیکھو دیوانو! سبز گنبد میں کیسا حُسن و جمال رکھا ہے کیوں جہنّم میں جاؤں سینے میں عشقِ اصحاب و آل رکھا ہے میں کبھی کا بھٹک گیا ہوتا آپ ہی نے سنبھال رکھا ہے عاشقِ مال اس میں سوچ آخر کیا عُروج و کمال رکھا ہے تجھ کو مل جائے گا جو قسمت میں تیری، رِزقِ حلال رکھا ہے اس جہاں کے کمال میں بے شک اِک نہ اِک دن زَوال رکھا ہے تجھ سے آقا ترے سوالی نے مغفرت کا سوال رکھا ہے سُن لو شیطاں نے ہر سُو شُہوت کا خوب پھیلا کے جال رکھا ہے جیتی ہے وہ جس نے سنّت کے خود کو سانچے میں ڈھال رکھا ہے