Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Tumhare Muqaddar Pe Rashk Aa Raha Hai

Tumhare Muqaddar Pe Rashk Aa Raha Hai

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
تمہارے مقدّر پہ رشک آرہا ہے مدینے کا تم کو بلاوا ملا ہے خدا اور نبی کا کرم ہو گیا ہے سفر سوئے طیبہ مری آل کا ہے سبھی بچیوں کے بہمراہ ماں باپ چلا حج کو ننھا سا یہ قافلہ ہے خدائے محمد ہو حامی و ناصر سفر خیریت سے ہو میری دعا ہے زبان اور آنکھوں کا قفلِ مدینہ لگا لو تمہارا اسی میں بھلا ہے تم احرام میں خوب لبیک پڑھنا ثواب اس میں لا ریب حد سے سوا ہے حجازِ مقدس کی گلیوں میں ہرگز نہ تم تھوکنا یہ مری التجا ہے ادب خوب مکے مدینے کا کرنا یہی اولیا کا طریقہ رہا ہے جو ہے با ادب وہ بڑا با نصیب اور جو ہے بے ادب وہ نہایت بُرا ہے نظر پیارے کعبے پہ پہلی پڑے جب تو رو رو کے کرنا دعا مشورہ ہے وہاں خوب رو رو کے کرنا دعائیں کہ در ہر گھڑی رحمتوں کا کھلا ہے نظر سبز گنبد کو جس وقت چومے ادب سے جھکا لینا سر التجا ہے دُرود و سلام اور نعتوں کی دھومیں مچانا کہ یہ روح و دل کی غذا ہے عبادت ریاضت تلاوت سے غفلت نہ کرنا کہ موقع سنہری ملا ہے مدینے میں مکے میں اک ایک قرآں جو کرتا ہے ختم اُس کی تو بات کیا ہے! خریدار یوں میں تم انمول اوقات نہ ہرگز گنوانا مرا مشورہ ہے بہت کھانے پینے سے پرہیز کرنا کہ بسیار خوری میں نقصان بڑا ہے پریشانیوں میں زباں بند رکھنا کۓ جانا صبر اجر اس میں بڑا ہے کوئی جھاڑ دے تب بھی نرمی برتنا کۓ جانا صبر اجر اس میں بڑا ہے گو آفات و امراض ڈیرہ جمائیں کۓ جانا صبر اجر اس میں بڑا ہے طواف و سعی گرچہ تم کو تھکا دیں کۓ جانا صبر اجر اس میں بڑا ہے منیٰ اور عرفات میں بھیڑ ہوگی کۓ جانا صبر اجر اس میں بڑا ہے دُعاؤں میں عطار کو یاد رکھنا سلام اُن سے کہنا یہی التجا ہے