تمہیں نے تو کیا ہم کو مسلمان یارسول اللہ
تمہیں تو ہو ہمارا دین و ایمان یارسول اللہ
نہ بھولے اور نہ بھولو گے قیامت تک غلاموں کو
نہ کیوں ہوں اہلسنت تم پہ قرباں یارسول اللہ
فقط یہ آرزو ہے نزع میں مرقد میں محشر میں
کہیں ہم سے نہ چھوٹے تیرا داماں یارسول اللہ
لواء الحمد کے نیچے بنے مولیٰ قیامت میں
میرا ہر رونگٹا تیرا ثنا خواں یارسول اللہ
ترے حُسن و ملاحت پر دو عالم کیوں نہ ہوں قرباں
خدائے پاک ہے تیرا ثنا خواں یارسول اللہ
مکان و لامکاں حُور و ملک عرش و فلک کرسی
تمہارے ہی لیے یہ سب ہے ساماں یارسول اللہ