Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Waqt-e-Sehri Ka Ho Gaya Jago

وقتِ سحری کا ہو گیا جاگو

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
وقتِ سحری کا ہو گیا جاگو نور ہر سمت چھا گیا جاگو اٹھو سحری کی کر لو تیاری روزہ رکھنا ہے آج کا جاگو ماہِ رمضاں کے فرض ہیں روزے ایک بھی تم نہ چھوڑنا جاگو اٹھو اٹھو وضو بھی کر لو اور تم تہجد کرو ادا جاگو پھسکیاں گرم چائے کی بھر لو کھا لو ہلکی سی کچھ غذا جاگو ہوگی مقبول فضلِ مولیٰ سے کھا کے سحری کرو دُعا جاگو ماہِ رمضاں کی برکتیں لوٹو لوٹ لو رحمتِ خدا جاگو کھا کے سحری اٹھو ادا کر لو سنتِ شاہِ انبیاء جاگو تم کو مولیٰ دکھائے اور حج بھی کرو ادا جاگو تم کو رمضاں کے صدقے مولیٰ دے اُلفت و عشقِ مصطفٰے جاگو تم کو رمضاں کا مدینے میں دے شرفِ ربِ مصطفٰے جاگو کیسی پیاری فضا ہے رمضاں کی دیکھ لو کر کے آنکھ وا جاگو رحمتوں کی جھڑی برستی ہے جلد اٹھ کر کے لو نہا جاگو تم کو دیدارِ مصطفٰے ہو جائے ہے یہ عطار کی دُعا جاگو