Home/Imam Ahmad Raza Khan Qadri/Wasl-e-Chaharam dar Manaqibat-e-A'da wa Isti'anat az Aqa Radi Allahu Ta'ala Anhu

Wasl-e-Chaharam dar Manaqibat-e-A'da wa Isti'anat az Aqa Radi Allahu Ta'ala Anhu

Written by Imam Ahmad Raza Khan Qadri

100%
الاماں قہر ہے اے غوث وہ تیکھا تیرا مر کے بھی چین سے سوتا نہیں مارا تیرا بادلوں سے کہیں رکتی ہے کڑکتی بجلی ڈھالیں چھٹ جاتی ہیں اٹھتا ہے جو تیغا تیرا عکس کا دیکھ کے منھ اور پھر جاتا ہے چار آئینہ کے بل کا نہیں نیزا تیرا کوہ سر مکھ ہو تو اک وار میں دوپر کالے ہاتھ پڑتا ہی نہیں بھول کے اوچھا تیرا اس پہ یہ قہر کہ اب چند مخالف تیرے چاہتے ہیں کہ گھٹا دیں پایہ تیرا عقل ہوتی تو خدا سے نہ لڑائی لیتے یہ گھٹائیں اسے منظور بڑھانا تیرا وَرَفَعْنَالـَکَ ذِکْرَک کا ہے سایہ تجھ پر بول بالا ہے ترا ذکر ہے اونچا تیرا مٹ گئے مٹ جائیں گے مٹ جائیں گے اعدا تیرے نہ مٹا ہے نہ مٹے گا کبھی چرچا تیرا تو گھٹائے سے کسی کے نہ گھٹا ہے نہ گھٹے جب بڑھائے تجھے اللہ تعالیٰ تیرا سم قاتل ہے خدا کی قسم اُن کا انکار منکرِ فضلِ حضور آہ یہ لکھا تیرا میرے سیاف کے خنجر سے تجھے باک نہیں چیر کر دیکھے کوئی آہ کلیجا تیرا ابنِ زہرا ترے دل میں ہیں یہ زہر بھرے بل بے او منکرِ بے باک یہ زہرا تیرا بازِ اشہب کی غلامی سے یہ آنکھیں پھرنی دیکھ اڑ جائے گا ایمان کا طوطا تیرا شاخ پر بیٹھ کے جڑ کاٹنے کی فکر میں ہے کہیں نیچا نہ دکھائے تجھے شجر تیرا حق سے بد ہو کے زمانہ کا بھلا بنتا ہے ارے میں خوب سمجھتا ہوں معما تیرا سگِ درِ قہر سے دیکھے تو بکھرتا ہے ابھی بند بند بدن اے رو بہ دنیا تیرا غرض آقا سے کروں عرض کہ تیری ہے پناہ بندہ مجبور ہے خاطر پہ ہے قبضہ تیرا حکم نافذ ہے ترا خامہ ترا سیف تری دم میں جو چاہے کرے دور ہے شاہا تیرا جس کو للکار دے آتا ہو تو الٹا پھر جائے جس کو چمکار لے ہر پھر کے وہ تیرا تیرا کنھیاں دل کی خدا نے تجھے دیں ایسی کر کہ یہ سینہ ہو محبت کا خزینہ تیرا دل پہ کندہ ہو ترا نام کہ وہ دُزدِ رجیم اُلٹے ہی پاؤں پھرے دیکھ کے طغرا تیرا نَزْع میں، گور میں، میزان پہ، سرِ پل پہ کہیں نہ چھوٹے ہاتھ سے دامنِ مُعلّٰی تیرا دھوپ محشر کی وہ جاں سوز قیامت ہے مگر مطمئن ہوں کہ میرے سر پہ ہے پلا تیرا بہجت اس سر کی ہے جو ”بہجۃُ الْاَسْرار“ میں ہے کہ فَلَک وار مریدوں پہ ہے سایہ تیرا اے رضا چیست غم ار جملہ جہاں دشمن تُست کردہ ام مامِنِ خود قبلۂ حاجاتِ را