یا خدا میری مغفرت فرما
باغِ فردوس مرحمت فرما
دینِ اسلام پر مجھے یارب
استقامت تُو مرحمت فرما
تُو گناہوں کو کر مُعاف اللہ!
میری مقبول معذرت فرما
مصطفٰےؐ کا وسیلہِ توبہ پر
تُو عنایت مُداومت فرما
موت ایماں پہ دے مدینے میں
اور محمود عاقبت فرما
تُو شرفِ زیرِ گنبدِ خضرا
مجھ کو مرنے کا مرحمت فرما
سرفراز اور سُرخرو مولیٰ
مجھ کو تُو روزِ آخرت فرما
مُشکلوں میں مرے خدا میری
ہر قدم پر معاونت فرما
مجھ کو قُفلِ مدینہؐ پر یارب
تُو عنایت مُداومت فرما
یا خدا مدنی قافلوں پر بھی
تُو عنایت مُداومت فرما
کاش! چھوڑوں نہ مدنی انعامات
تُو عنایت مُداومت فرما
ہو نہ عطّار حشر میں رُسوا
بے حساب اس کی مغفرت فرما