Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Ya Rab! Phir Auja Par Yeh Hamara Naseeb Ho

Ya Rab! Phir Auja Par Yeh Hamara Naseeb Ho

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
یارب! پھر آوج پر یہ ہمارا نصیب ہو سوئے مدینہ پھر ہمیں جانا نصیب ہو مکّہ بھی ہو نصیب مدینہ نصیب ہو دشتِ عرب نصیب ہو صحرا نصیب ہو حج کا سفر پھر اے مرے مولیٰ نصیب ہو عرفات کا منیٰ کا نظارہ نصیب ہو اللہ! دیدِ گنبدِ خضریٰ نصیب ہو یارب! رسولِ پاک کا جلوہ نصیب ہو چوموں عرب کی وادیاں اے کاش! جا کے پھر صحرا میں اُن کے گھومنا پھرنا نصیب ہو کعبے کے جلووں سے دلِ مُضطر ہو کاش! شاد لطفِ طوافِ خانہِ کعبہ نصیب ہو مکّے میں ان کی ولادت پہ یا خدا پھر چشمِ اشکبار جمانا نصیب ہو کس طرح شوق سے وہاں کرتے تھے ہم طواف پھر گردِ کعبہ جھوم کے پھرنا نصیب ہو ہم جا کے خوب لوٹیں مدینے کی دھول پر آنکھوں میں خاکِ طیبہ لگانا نصیب ہو صد آفریں! گُنبدِ خضریٰ کی تابشیں جلووں میں اس کے خود کو گُمانا نصیب ہو واں چلچلاتی دھوپ کا بھی اِک سُرور ہے جوتے اُتار کر وہاں چلنا نصیب ہو نمناک آنکھ گُنبدِ خضریٰ کو چوم لے جھک جائے پھر ادب سے وہ لمحہ نصیب ہو کردوں میں کاش! جالیوں پر اپنی جاں فدا روضہ کا ان کے جس گھڑی جلوہ نصیب ہو محراب و منبر اور وہ ہریالی جالیاں اور مسجدِ حبیب کا جلوہ نصیب ہو جنت کی پیاری کیاری کی تھیں خوب رونقیں پھر بیٹھنا وہاں پہ خدایا نصیب ہو چھپ چھپ کے دیکھوں منبرِ اقدس کی پھر بہار شاید کبھی تو شاہ کا جلوہ نصیب ہو ہجرِ رسول میں ہمیں یاربِ مصطفیٰ اے کاش! پھوٹ پھوٹ کے رونا نصیب ہو عطار کی ہو حاضری ہر سال یا خدا آخر کو طیبہ میں اسے مرنا نصیب ہو