Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Ya Rabb-e-Muhammad Meri Taqdeer Jagade

یاربِّ محمدؐ مری تقدیر جگادے

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
یاربِّ محمدؐ مری تقدیر جگادے، صحرائے مدینہ مجھے آنکھوں سے دکھادے پیچھا مرا دنیا کی محبت سے چھڑا دے، یارب مجھے مدینے کا دیوانہ بنادے روتا ہوا جس وقت میں دربار میں پہنچوں، اُس وقت مجھے جلوہ محبوبؐ دکھادے دلِ عشقِ محمدؐ میں تڑپتا رہے ہر دم، سینے کو مدینہ مرے اللہ بنا دے بہتی رہے اکثر شبِ ابرار کے غم میں، روتی ہوئی وہ آنکھ مجھے میرے خدا دے ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں، مدفن مرا محبوبؐ کے قدموں میں بنادے اللہ کرم اتنا گنہ گار پہ فرما، جنت میں پڑوسی مرے آقا کا بنادے دیتا ہوں تجھے واسطہ میں پیارے نبیؐ کا، اُمّت کو خدایا رہِ سنت پہ چلا دے اللہ ملے حج کی اسی سال سعادت، بدکار کو پھر روضہ محبوبؐ دکھادے عطارؔ سے محبوبؐ کی سنت کی لے خدمت ڈنکا یہ ترے دین کا دُنیا میں بجادے