Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Yaqeenan Manba-e-Khauf-e-Khuda Siddique-e-Akbar Hain

Yaqeenan Manba-e-Khauf-e-Khuda Siddique-e-Akbar Hain

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
یقیناً منبعِ خوفِ خدا صدیقِ اکبر ہیں حقیقی عاشقِ خیر الوریٰ صدیقِ اکبر ہیں بلا شک پیکرِ صبر و رضا صدیقِ اکبر ہیں یقیناً مخزنِ صدق و وفا صدیقِ اکبر ہیں نہایت متقی و پارسا صدیقِ اکبر ہیں تقی ہیں بلکہ شاہِ اتقیاء صدیقِ اکبر ہیں جو یارِ غارِ محبوبِ خدا صدیقِ اکبر ہیں وہی یارِ مزارِ مصطفیٰ صدیقِ اکبر ہیں طبیبِ ہر مریضِ لادوا صدیقِ اکبر ہیں غریبوں بے کسوں کا آسرا صدیقِ اکبر ہیں امیر المومنین ہیں آپ امام المسلمین ہیں آپ نبی نے جنتی جن کو کہا صدیقِ اکبر ہیں سبھی اصحاب سے بڑھ کر مقرب ذات ہے ان کی رفیقِ سرورِ ارض و سما صدیقِ اکبر ہیں عمر سے بھی وہ افضل ہیں وہ عثمان سے بھی ہیں اعلیٰ یقیناً پیشوائے مرتضیٰ صدیقِ اکبر ہیں امامِ احمد و مالک، امامِ ابو حنیفہ اور امامِ شافعی کے پیشوا صدیقِ اکبر ہیں تمام اولیائے اللہ کے سردار ہیں جو اُس ہمارے غوث کے بھی پیشوا صدیقِ اکبر ہیں سبھی علمائے اُمت کے، امام و پیشوا ہیں آپ بلاشک پیشوائے اصفیاء صدیقِ اکبر ہیں خدائے پاک کی رحمت سے انسانوں میں ہر اک سے فزوں تر بعد از کلِ انبیاء صدیقِ اکبر ہیں ہلاکت خیز طُغیانی ہو یا ہوں موجیں طوفانی نہ ڈوبے اپنا بیڑا صدیقِ اکبر ہیں بھٹک سکتے نہیں ہم اپنی منزل ٹھوکروں میں ہے نبی کا ہے کرم اور رہنما صدیقِ اکبر ہیں گناہوں کے مَرَض نے نیم جاں ہے کر دیا مجھ کو طبیب اب بس مرے تو آپ یاصدیقِ اکبر ہیں نہ گھبراؤ گنہگارو تمہارے حشر میں حامی مُحبِّ شافعِ روزِ جزا صدیقِ اکبر ہیں نہ ڈر عطؔار آفت سے خدا کی خاص رَحمت سے نبی والی ترے، مُشکلکشا صدیقِ اکبر ہیں