Home/Imam Ahmad Raza Khan Qadri/Zarrey jhad kar teri peizaron ke

Zarrey jhad kar teri peizaron ke

Written by Imam Ahmad Raza Khan Qadri

100%
ذرے جھڑ کر تری پیزاروں کے تاج بنتے ہیں سیاروں کے ہم سے چوروں پہ جو فرمائیں کرم خلعتِ زر بنیں پُشتاروں کے میرے آقا کا وہ در ہے جس پہ ماتھے گھس جاتے ہیں سرداروں کے میرے عیسیٰ ترے صدقے جاؤں طور بے طور ہیں بیماروں کے مجرمو! چشمِ تبسم رکھو پھول بن جاتے ہیں انگاروں کے تیرے ابرو کے تصدق پیارے بند کرتے ہیں گرفتاروں کے جان و دل تیرے قدم پر وارے کیا نصیبے ہیں تیرے یاروں کے صدق و عدل و کرم و ہمت میں چار سو ٹھہرے ہیں ان چاروں کے بہر تسلیم علی میداں میں سر جھکے رہتے ہیں تلواروں کے کیسے آقا کا بندہ ہوں رضا بول بالے مری سرکاروں کے