آج ہیں ہر جگہ عاشقانِ رسول، محوِ نعت و ثنا عاشقانِ رسول
جشنِ میلاد کا سب رہے ہیں منا، بندگانِ خدا عاشقانِ رسول
جشنِ میلاد سے عشق ہے پیار ہے، ہیں مناتے سدا عاشقانِ رسول
ماہِ میلاد میں خوب لہرائیے، گھر پہ جھنڈا ہرا عاشقانِ رسول
آمدِ مصطفٰے مرحبا مرحبا، سب لگاؤ صدا عاشقانِ رسول
سیکھنے سُنّتیں، مسجد آؤ چلیں، لائے ہیں قافلہ عاشقانِ رسول
یاد رکھنا کبھی چھوڑنا مت کبھی، دامنِ مصطفٰے عاشقانِ رسول
رحمتِ کبریا تم پہ ہو دائما، ہے ہماری دعا عاشقانِ رسول
تم پہ فضلِ خدا، رحمتِ مصطفٰے، ہو بروزِ جزا عاشقانِ رسول
کاش! دنیا میں تم دو بفضلِ خدا، دیں کا ڈنکا بجا عاشقانِ رسول
تم پہ ہو قبر میں ہر جگہ حشر میں، سایہِ مصطفٰے عاشقانِ رسول
بے نمازی رہیں کچھ نہ روزے رکھیں، اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
عالموں پر ہنسیں، پھبتیاں بھی کسیں، اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
جو کہ گانے سنیں، فلم بینی کریں اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
بد نگاہی کریں، بد کلامی کریں اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
کھائیں رزقِ حرام، ایسے ہیں بد لگام اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
عہد توڑا کریں، جھوٹ بولا کریں اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
جو ستاتے رہیں دل دُکھاتے رہیں اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
چغلیوں تہمتوں، میں جو مشغول ہوں اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
گالیاں جو بکیں عیب دریاں کریں اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
داڑھیاں جو مُنڈائیں کریں غیبتیں اُن کو کس نے کہا؟ عاشقانِ رسول
کاش! عطارؔ کا طیبہ میں خاتمہ ہو کرو یہ دعا عاشقانِ رسول
بخل کی تعریف
ہُوَ مَلَکَةُ اِمْسَاكِ الْمَالِ حَيْثُ يَجِبُ بَذْلُهُ بِحُكْمِ الشَّرْعِ اَوِ الْمُرُوْءَةِ یعنی جس چیز کا خرچ کرنا شرعاً یا مروتًا ضروری ہو وہاں خرچ نہ کرنا۔ (حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ ج ٢ ص ٢٧)
غیبت کی تعریف
کسی (زندہ یا مردہ) شخص کے پوشیدہ عیب کو (جس کا وہ دوسروں کے سامنے ظاہر ہونا پسند نہ کرتا ہو) اس کی بُرائی کرنے کے طور پر ذکر کرنا۔ (بہارِ شریعت حصہ ۹ ص ۱۷ مکتبۃ المدینہ کراچی)
نوحہ کی تعریف
میت کے اوصاف مبالغہ کے ساتھ (یعنی میت کی بڑھا چڑھا کر تعریف) بیان کر کے آواز کے ساتھ رونا۔ (بہارِ شریعت ج اول ص ۸۵۷ مکتبۃ المدینہ کراچی)