Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Ab Bula Lijiye Na Madina, Aa Raha Hai Yeh Hajj Ka Mahina

Ab Bula Lijiye Na Madina, Aa Raha Hai Yeh Hajj Ka Mahina

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
اب بُلا لیجئے نا مدینہ، آرہا ہے یہ حج کا مہینہ ٹوٹ جائے نہ دل کا نگینہ، المدد تاجدارِ مدینہ آنسوؤں کی لڑی بن رہی ہو، اور آہوں سے پھٹتا ہو سینہ وِردِ لب ہو ”مدینہ مدینہ“ جب چلیں سوئے طیبہ سفینہ مجھ کو آقا! مدینے بلا لو! حسرتیں میرے دل کی نکالو غوثِ اعظم کا صدقہ نبھا لو، اب تو کہہ دو ”چل مدینہ“ جب مدینے میں ہو اپنی آمد، جب میں دیکھوں ترا سبز گنبد ہچکیاں باندھ کر روؤں بے حد، کاش! آجائے ایسا قرینہ کاش! اِس شان سے حاضری ہو، مجھ پہ دیوانگی چھا گئی ہو ہر رکاوٹ وہاں ہٹ گئی ہو، بس نظر میں ہوں شاہِ مدینہ مشکلیں، آفتیں دور ہوں گی، ظلمتیں غم کی کافور ہوں گی میری آنکھیں بھی پُر نور ہوں گی، اِک جھلک! میرے ماہِ مدینہ دل سے اُلفت جہاں کی نکالو، اِس تباہی سے مولیٰ بچالو مجھ کو دیوانہ اپنا بنالو، میرا سینہ بنا دو مدینہ مجھ پہ آقا! نگاہِ کرم ہو، دُور دُنیا کا رنج و اَلم ہو بس عطا اپنا غم چشمِ نم ہو، دیجئے مجھ کو پُر سوز سینہ میں مُبَلِّغ بنوں سُنّتوں کا، خُوب چرچا کروں سُنّتوں کا یا خُدا! درس دوں سُنّتوں کا، بہرِ خاکِ مدینہ آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی ہے، یادِ آقا کی تڑپا رہی ہے اِس پہ دیوانگی چھا گئی ہے، یاد آیا ہے اس کو مدینہ بعد مُردَن یہ احسان کرنا، مُنہ پہ خاکِ مدینہ چھڑکنا اور میرے کفن پر لگانا، گر مَیَسَّر ہو اُن کا پسینہ ہے تمنائے عطارؔ یارب! اُن کے جلووں میں یوں موت آئے جھوم کر جب گرے میرا لاشہ، تھام لیں بڑھ کے شاہِ مدینہ