Home/Muhammad Ilyas Attar Qadri/Allah! Mujhe Hafiz-e-Quran Bana De

Allah! Mujhe Hafiz-e-Quran Bana De

Written by Muhammad Ilyas Attar Qadri

100%
اللہ! مجھے حافظِ قرآن بنا دے (حفظ و ناظرہ کے طلبہ کی مناجات) اللہ! مجھے حافظِ قرآن بنا دے قرآن کے احکام پہ بھی مجھ کو چلا دے ہو جایا کرے یاد سبق جلد الٰہی! مولیٰ تو مرا حافظِ مضبوط بنا دے سُستی ہو مری دور اُٹھوں جلد سویرے تُو مدرسے میں دل مرا اللہ! لگا دے ہو مدرسے کا مجھ سے نہ نقصان کبھی بھی اللہ! یہاں کے مجھے آداب سکھا دے چھٹی نہ کروں بھول کے بھی مدرسے کی میں اوقات کا بھی مجھ کو پابند بنا دے اُستاد ہوں موجود یا باہر کہیں مصروف عادت تُو مری شور مچانے کی مٹا دے خصلت ہو مری دُور شرارت کی الٰہی! سنجیدہ بنا دے مجھے سنجیدہ بنا دے اُستاد کی کرتا رہوں ہر دم میں اطاعت ماں باپ کی عِزت کی بھی توفیق خُدا دے کپڑے میں رکھوں صاف تُو دل کو مرے کر صاف مولیٰ تُو مدینہ مرے سینے کو بنا دے فلموں سے ڈراموں سے دے نفرت تُو الٰہی بس شوق مجھے نعت و تلاوت کا خُدا دے میں ساتھ جماعت کے پڑھوں ساری نمازیں اللہ! عبادت میں مرے دل کو لگا دے پڑھتا رہوں کثرت سے دُرود اُن پہ سدا میں اور ذِکر کا بھی شوق پئے غوث رضا دے ہر کام شریعت کے مطابق کروں کاش! یا رب تُو مُبلغ مجھے سُنّت کا بنا دے میں جھوٹ نہ بولوں کبھی گالی نہ نکالوں اللہ! مرض سے تُو گناہوں کے شفا دے میں فالتو باتوں سے رہوں دُور ہمیشہ چُپ رہنے کا اللہ! سلیقہ تُو سکھا دے اَخلاق ہوں اچھے مرا کردار ہو سُتھرا محبوب کا صدقہ تُو مجھے نیک بنا دے اُستاد ہوں، ماں باپ ہوں، عطّار بھی ہو ساتھ یوں حج کو چلیں اور مدینہ بھی دکھا دے فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے: جس نے مجھ پر روزِ جُمعہ دوسو بار دُرودِ پاک پڑھا اُس کے دوسوسال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔ (کَنزُ الْعُمّال ج۱ ص۲۵۶ حدیث ۲۲۳۸)