(گلی وغیرہ کے اندر آوازیں لگا کر یا فون کر کے نمازِ فجر کیلئے جگانا دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ”صدائے مدینہ“ کہلاتا ہے۔ گلی میں ”صدائے مدینہ“ لگانے میں میگافون استعمال نہ کیجئے، آواز لگانے میں یہ بھی احتیاط کیجئے کہ چھوٹے بچوں، مریضوں اور جو اسلامی بہنیں نمازِ پڑھ کر سوئی ہوں یا تلاوت وغیرہ میں مشغول ہوں انہیں پریشانی نہ ہو۔ مریض یا بچے کی تکلیف کے سبب کوئی شخص ”صدائے مدینہ“ کی آواز دھیمی رکھنے کا کہے تو فوراً اُس کی بات مان لیجئے)
گلی میں صدائے مدینہ کا طریقہ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر دُرودِ سلام کے ذیل میں دیئے ہوئے صیغے پڑھ کر کے بعد والامضمون دہراتے رہئے:
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللّٰہِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللّٰہِ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللّٰہِ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو اور اسلامی بہنو! فجر کی نماز کا وقت ہو گیا ہے، سونے سے نماز بہتر ہے، جلدی جلدی اٹھئے اور نماز کی تیاری کیجئے- اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو بار بار حج نصیب کرے اور بار بار میٹھا مدینہ دکھائے، (موقعے کی مناسبت سے نیچے دی ہوئی نظم میں سے منتخب اشعار بھی پڑھئے)