حضرت سیدنا ابو قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے حق میں حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ دعا فرمائی: اَفْلَحَ وَجْہُکَ اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَہٗ فِیْ شَعْرِہٖ وَبَشَرِہٖ یعنی فلاح والا ہو جائے تیرا چہرہ، یا اللہ! اس کے بال اور اس کی کھال میں برکت دے۔ سیدنا ابو قتادہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ستر برس کی عمر پا کر وفات پائی مگر ان کا ایک بال بھی سفید نہیں ہوا تھا نہ بدن میں جھریاں پڑی تھیں، چہرے پر جوانی ایسی رونق تھی کہ گویا ابھی پندرہ برس کے جوان ہیں۔ (الشفاء، ج ۱، ص ۳۲۷)